بھٹکل :28/جولائی (ایس اؤ نیوز) ڈانڈیلی کے سنئیر وکیل اجیت نایک قتل کی مذمت میں بھٹکل وکلاء تنظیم نے سنیچر کو عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
اس سلسلے میں فوری میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے وکلاء تنظیم کے ممبران نے ضلع ایس پی کو بذریعہ پوسٹ لفافہ ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفافیت کے ساتھ جانچ کرکے ملزم کو فوری گرفتارکیاجائے۔ اس موقع پر بھٹکل وکلاء تنظیم کے صدر کملاکر بھئیرومنے ، نائب صدر پانڈونائک، سکریٹری گنیش دیواڑیگا، ایم ایچ نائک، سنئیر وکلاء آر آر شریشٹی ، جے ڈی نائک، کے ایچ نائک، سنتوش نائک، وکٹر گومس، جے ڈی بھٹ وغیرہ موجود تھے۔